دوستی اوردشمنی معلوم کرنے کا طریقہ(علم جفر)
علم جفر اور نام کے پہلے حرف کے قوائد اور قانون:
علم جفرمیں مختلف طریقوں سے دو افراد کے درمیان موافقت اور عدم موافقت کے بارے معلوم کیا جاتا ہے اس میں ایک طریقہ نام کے پہلے حروف کی عناصری خاصیتوں کی بنیاد پر موافقت اور عدم موافقت معلوم کرنا ہے اس میں نام کا پہلا حرف اور اس کے عنصر کا پتہ چلا یا جاتا ہے اس کی تفصیل یہاں بیان کی جاتی ہے
اس طریقے میں دو افراد کے درمیان دوستی، تعلق، شراکت داری یا جیون ساتھی کے بارے اندازہ لگانے اور ان کے درمیان باہمی ہم آہنگی اور موافقت کو معلوم کرنے کے لئے ان کے ناموں کے پہلے حروف کو مدنظر رکھا جاتا ہے اور ان کے عناصر سے اندازہ لگایا جا تا ہے۔ اس طریقے میں دونوں فریقین کا مکمل نام یا وہ نام جس سے ان کو پکارا جاتا ہے دونوں استعمال کر کے دیکھنا چاہئے اگر ایک رزلٹ ہو تو ٹھیک ورنہ جس نام سے پکارا جاتا ہے اس کو ترجیح دی جاتی ہے۔
تمام نام حروف تہجی سے مل کر بنتے ہیں اور تمام حروف تہجی کو چار عناصر آگ ، ہوا ، پانی اور خاک(مٹی) میں تقسیم کیا جاتا ہے ان کی تفصیل درج ذیل ہے
آتشی حروف میں الف ، ہ ، ط ، م ، ف ، ش اور ذ شامل ہیں
بادی (ہوا) حروف میں ب ، پ ، و ، ی ، ن ، ص ، ت اور ض شامل ہیں
آبی(پانی) حروف میں ج ، چ ، ز ، ک ، گ ، س ، ق ، ث اور ظ شامل ہیں
خاکی(مٹی) حروف میں د ، ڈ ، ح ، ل ، ع ، ر ، خ اور غ شامل ہیں
درج بالا حروف اور ان کے عناصر کو مدنظر رکھ کر درج ذیل اصولوں سے اندازہ لگایا جا تا ہے کہ کون کس کے لئے کتنا موضوع اور بہتر ہے-
۱۔ آتش اور ہوا میں دوستی ہے ہوا کے بغیر آگ نہیں جل سکتی لہذا جن افراد کے ناموں کے پہلے حرف آتشی اور بادی ہوں گے تو ان کے درمیان مزاجی ہم آہنگی اور موافقت ہوگی اور ان کے درمیان رشتہ یا شراکت کامیاب رہے گی اسی طرح اگر دونوں آتشی یا بادی حروف والے نام ہونگے تو بھی ٹھیک رہے گا کیونکہ آگ آگ کو تقویت دیتی ہے اور پانی پانی کو مل کر طاقت بخشتا ہے۔
۲۔ آتشی اور آبی میں مخالفت ہے کیونکہ آگ اور پانی دشمن ہیں آگ پانی کو بھاپ بنا کر اڑا دیتی ہے اور اگر پانی غلبہ پا لے تو آگ کو ٹھنڈا کر دیتی ہے ا س لئے آتشی اور آبی حروف والوں کے درمیان عدم موافقت کا خطرہ رہتا ہے اور ان کے درمیان مزاجی ہم آہنگی اور موافقت نہ ہوگی اور ان کے درمیان رشتہ یا شراکت کامیاب نہیں رہے گی ۔
۳۔ آتشی اور خاکی ایک دوسرے سے مطابقت رکھتے ہیں یعنی آگ اور مٹی ایک دوسرے کو امان دیتے ہیں ان میں نباہ ہو سکتا ہے خاص کر اگر مرد کا آتشی اور عورت کا خاکی عنصر والا حرف سے نام ہو تو وہ زیادہ کامیاب ہوتی ہے کیونکہ آتش مٹی کو مضبوط کرتی ہے
۴۔ بادی اور آبی حروف بھی ایک دوسرے سے موافقت رکھتے ہیں یعنی ہوا اور پانی کا عنصر ایک دوسرے سے مطا بقت رکھتا ہے اس لئے ان کے حروف والے ناموں کے درمیان مزاجی ہم آہنگی اور موافقت ہوگی
۵۔ آبی ا ور خاکی بھی حقیقی دوست ہیں یعنی پانی مٹی کو زرخیزی دیتا ہے اور مٹی پانی کو راستہ دیتی ہے اس لئیان کے درمیان مزاجی ہم آہنگی اور موافقت ہوگی اور ان کے درمیان رشتہ یا شراکت کامیاب رہے گی
۶۔ خاکی اور بادی دشمن ہیں یعنی مٹی اور ہوا ایک دوسرے کے مخا لف ہیں ہوا مٹی کو منتشر کر دیتی ہے اور مٹی ہوا کو دھندلا اور آلودہ کر دیتی ہے اس لئے ان کے درمیان مزاجی ہم آہنگی اور موافقت نہ ہوگی اور ان کے درمیان رشتہ یا شراکت کامیاب نہیں رہے گی-
درج بالا اصولوں کو مد نظر رکھ کر دو افراد کے درمیان مزاجی ہم آہنگی اور موافقت دیکھی جاتی ہے اس کو ’’ ستارہ ملانا ‘‘ بھی کہتے ہیں-اپ کی سہولت کے لیے ویڈیو درکار ہے
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں