ہدایات حضرت امام علی رضا علیہ السلام ماہ جنوری اس ماہ میں بلغم پیدا ہوتا ہے گرم پانی کے چند گھونٹ پینا مفیدہے ،دن کے اولین حصہ میں مالش مفید ہے۔گرم سبزیاں اور پودینہ استعمال کریں ماہ فروری اس ماہ میں ٹھندی اشیاء کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہے پودینہ،ادرک اور لہسن کا استعمال مفید ہے۔ ما ہ مارچ اس ماہ میں پرند چرند کا گوشت کم استعمال کریں خشک میوہ جات لہسن پیاز کا استعمال زیادہ کریں سیر اور ورزش بہت مفید ہے۔ ماہ اپریل اس ماہ میں زیادہ نمکین اشیاء بڑا گوشت او ر بھینس کا دودھ استعمال نہ کریں دن کے اول حصہ میں غسل مفید ہے ماہ مئ اس ماہ میں غذا میں سررکہ استعمال کریں تیل کی مالش اور عطر سونگھنا مفید ہے ورزش سے احتراز کریں ماہ جون اس ماہ میں زیادہ محنت سے گریز کریں چربی گوشت مسور کی دال سے پرہیز کریں سبزیاں تازہ پھل میوے مچھلی مرغابی کھایئں ماہ جولائی اس ماہ میں نہار منہ تھوڑا تھوڑا کر کے پانی پینا لطیف اور ذود ہضم غذائیں کھانا اور پھولوں کا سونگھنا مفید ہے ماہ اگست اس ماہ میں جلاب لینا مفید ہے کثرت سے گوشت یا حلوہ کھ...