حروف صوامتہ کیا ہیں؟
صوامت صامت کی جمع ہے جس کے معنی چپ گپ اور خاموشی کے ہیں ۔
ابجد میں ان تیرہ حروف کو جو بے نقطہ ہیں حروف صوامت کے نام سے موسوم کیا گیا ہے ۔ یہ عقود کے امور میں کام آتے ہیں عقود جمع عقد کی ہے عقد کے معنی باندھنا کے ہیں ۔ عقداللسان ، عقد النوم ، عقد الشہوت ، عقد النکاح ، عقد الزنا کے علاوہ بہت سے ایسے کام ہیں جن کا تعلق عقود سے ہے وہاں ان حروف سے کام لیا جاتا ہے۔ باندھنا اور روکنا صرف انہیں سے ممکن ہے ۔ انسانی ضروریات میں چوتھائی کام ان حروف سے کئے جا سکتے ہیں اساتذہ نے یہ تقسیم ابجد شمسی سے مقرر کی ہے کیوں کہ شمس سریع الاثر ہے نیز اس کی تاثیر ایک منٹ سے چوبیس گھنٹہ کے اندر ظاہر ہوتی ہے اسی لئے اساتذہ نے اسی سے کام لیا ہے مگر جو طلسمات یا نقوش وضع کئے جاتے ہیں وہ ابجد قمری کے حروف شامل کرکے تیار کرتے ہیں ۔ ان کا استعمال نہایت سادہ اور آسان ہے علاوہ ازیں دیگر اعمال بخورات و لوازمات سے تقریباً کوئی سروکار نہیں ۔ ان سے اعمال کسی گرہن ، ہبوط قمر ، یا قرآن شمس و قمر ، یا تحت الشعاع میں تیار کرتے ہیں نقش عموماً خاکی رفتار سے لکھے جاتے ہیں اعمال کی تیاری کے وقت تنہا پاک و صاف جگہ جو خوب معطر ہو با وضو ہو کر تیار کرتے ہیں ۔ دوران تیاری عمل گفتگو منع ہے اگر کوئی مخاطب کرتے تو خاموش رہیں ۔ ورنہ عمل باطل ہوجائے گا عمل تیار کرنے کے بعد سائل کو حسب توفیق شیرینی لیکر فاتحہ دلا کر معصوم بچوں میں تقسیم کرنے کی ہدایت کریں ۔
صوامت کے تیرہ حروف یہ ہیں ۔
ا ح د ر س ص ط ع ک ل م و ھ
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں