حروف تہجی کی زکات کا طریقہ

زکات حروف تہجی کا طریقہ

 


حروف تہجی کی زکوۃ بہت ہی با مشقت اور ایک ایسا عمل ہے کہ جس سے خود عامل پر ایک دفعہ تو اکتاہٹ اور بیزاری ظاہر ہو جاتی ہے ۔ کیونکہ کامل حروف کی زکوۃ ادا کرنے کے لئے جتنا وقت ، جو پابندیاں اور جو لوازمات اس مخصوص زکاۃ کیلئے ضروری ہیں اور جو اساتذۃ نے بیان کئے ہیں میں یہ کہوں گا کہ ان پر عمل کرنا ناممکن تو نہیں مگر سہل بھی اتنا نہیں کہ عامل بخوشی سر انجام دے سکے ۔ اگر میں اسکی شرائط و لوازمات پر بحث کروں  تو یہ ایک الگ موضوع بن جائے گا اور تحریر طویل ہو جائے گی  اس لئے کوشش کروں گا کہ مختصر اور جامع تحریر آپ احباب کے سامنے پیش کر سکوں۔حروف تہجی کی تعداد 28 ہے ۔اور ان حروف کے 28 ہی خدام اور موکلات ہیں یعنی ہر حرف کا الگ سے ایک خادم اور موکل ہے جو زکوۃ ادا کرنے کے بعد عامل کیساتھ مانوس ہو جاتے ہیں اور اسکی ہر عزیمت اور ہر دعا اور ہر عمل کے پڑھنے پر خدمت اورہر حکم کی بجاآوری کیلئےہمہ تن گوش اور تیار رہتے ہیں ۔ ہر حروف کی زکات کسی بھی وقت کسی بھی دن دینا ممکن نہیں۔ کسی بھی حروف کی زکات صرف اور صرف اسی حرف کے قمر کی متعلقہ منزل میں ادا کی جاسکتی یے ۔ مثلاً میں اپنے نام کے مطابق حروف ''م'' کی زکات دینا چاہوں تو مجھے یہ دیکھنا چاہیئے کہ حروف "م" قمر کی کس منزل میں تلاوت کیا جاسکتا ہے۔ تو ہمیں معلوم ہو گا کہ میم قمر کی تیرہویں منزل ''عوا'' میں ہے اور جب قمراپنی تیرہویں منزل میں داخل ہو گا تب ہم اس حرف کی تلاوت با موکل کریں گےجو کہ یوں ہے

" اَجِب یَا رَومَائِیلُ بِحَقّ ِ یَا مِیم"

حروف تہجی کی زکات کے دو طریقے ہے ایک زکات اکبر اور ایک زکات اصغر۔ زکات اکبر ادا کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ہر ایک حرف کو 28 دنوں میں 4444 مرتبہ تلاوت کرنا ہو گا اس طرح ایک حرف کی زکات 28 دن میں مکمل ہو گی

زکات اصغر کی ادائیگی کا طریقہ یہ یے کہ آپ روزانہ ایک حرف کو اس کی متعلقہ منزل میں 4444 مرتبہ تلاوت کریں گے تو 28 دن میں 28 حروف کی زکات ادا ہو جائے گی

ایک طریقہ یہ ہےکہ آپ ایک ماہ میں 4 حروف کی زکات ادا کریں ہر ہفتے ایک حرف کی زکات ادا کر لیں مثلا اگر کسی ماہ میں آپ نے ارادہ کیا کہ اس ماہ میں 4 حروف کی زکات دیں گے مگر صرف 3 حروف کی زکات دے سکے اور ایک حرف کی زکات کسی بھی وجہ سے نہ دے سکے تو تینون حروف کی زکات باطل ہو جائینگی اور زکات دوبارہ ادا کرنا پڑے گی۔

حروف تہجی کی زکات اکبر میں جلالی اور زکات اصغر ادا کرتے وقت جمالی شرائط کا خیال رکھیں

جب آپ حروف تہجی ادا کردیتے ہیں تو آپ حروف تہجی کے عامل ہو جاتے ہیں اس کے بعد آپ جو عمل کریں گے وہ بفضل خدا  پورا ہو گا اور آپ انشاءاللہ کامیاب و کامران ہوں گے۔

اوپر منزل قمری شرطین اس کے نیچے منزل کا حرف اور حرف کا موکل اسرافیل ہے اسی ترتیب سے جدول درج ہے ۔ پڑھنے کا طریقہ اجب یا اسرافیل بحق یا الف4444 مرتبہ پڑھنا ہے۔ ہر حرف کی پڑھائی اس کی متعلقہ منزل میں پڑھنی ہے


<iframe width="360" height="165" src="https://www.youtube.com/embed/s1BZZs7NeX4" title="YouTube video player" frameborder="0" allow="accelerometer; autoplay; clipboard-write; encrypted-media; gyroscope; picture-in-picture" allowfullscreen></iframe>

تبصرے