مرگی کا قرآنی علاج mirgi ka taweez

مرگی کا قرآنی علاج:مرگی کا 100٪ تعویذ

امام محمد باقر علیہ السلام سے بچوں کی مرگی (ام الصبیان) کا تعویذ مانگا گیا تو حضرت نے اپنے 

دست مبارک سے یہ تعویذ لکھا 

مرگی کا قرآنی علاج مرگی کا تعویذ

(اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہ کہ محمد اللہ کے رسول ہیں اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ 

اکبر اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میرا اللہ کے سوا کوئی رب نہیں اسی کے لیے ملک ہے اور اسی 

کے لیے حمد اس کا کوئی شریک نہیں قابل تسبیع ہے وہ  وہی ہوتا ہے جو وہ چاہے  اور جو وہ نہیں 

چاہتا وہ نہیں ہوتا  یا اللہ تو صحب جلالت و بزرگی ہے موسٰی و ہارون  اور وفا دار ابراہیم کا رب ہے  اور 

معبود ہے ابراہیم و اسمٰعیل و اسٰحق کا تیرے سوا کوئی معبود نہیں   تو قابل تسبیع ہے بلحاظ اپنی ان 

آیات کے  جو تو نے بیان کی ہیں اور بلحاظ اپنی عظمت کے  اور اس جلالت کے جس سے انبیاء نے 

سوال کیا اور تو ہی سب لوگوں کو پالنے والا ہے  اور تو ہر شے سے پہلے ہے اور تو ہر شے کے بعد ہے

اور واسطہ تیرے اس نام کا جس سے آسمان بغیر تیرے اذن کے زمین پر گرنے سے رکے ہوئے 

ہیں  اور واسطہ تیرے ان کلمات تامات کا جن سے مردے زندہ ہوتے ہیں اپنی پناہ میں رکھ اپنے  

فلاں بندے کو اور بچا لے ہر اس چیز کے شر سے جو آسمان سے نازل ہو اور آسمان کی طرف جائے 

اور جو زمیں سے نکلے اور زمین کے اندر  داخل ہو  اور سلام ہو مرسلین پر اور حمد ہے رب العالمین 

کے لیے)


(فلاں کی جگہ مریض اور اس کی والدہ کانام لکھیں)

تبصرے