طب امام رضا علیہ السلام سے بیماریوں کا علاج

ہدایات حضرت امام علی رضا علیہ السلام

طب امام رضا علیہ السلام سے بیماریوں کا علاج


ماہ جنوری

اس ماہ میں بلغم پیدا ہوتا ہے گرم پانی کے چند گھونٹ پینا مفیدہے ،دن کے اولین 

حصہ میں مالش مفید ہے۔گرم سبزیاں اور پودینہ استعمال کریں

ماہ فروری 

اس ماہ میں  ٹھندی اشیاء کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہے پودینہ،ادرک اور لہسن کا 

استعمال مفید ہے۔

ماہ مارچ

اس ماہ میں پرند چرند کا گوشت کم استعمال کریں  خشک میوہ جات لہسن پیاز کا استعمال زیادہ کریں 

سیر اور ورزش بہت مفید ہے۔

ماہ اپریل

اس ماہ میں زیادہ نمکین اشیاء بڑا گوشت اور بھینس کا دودھ استعمال نہ کریں دن کے اول حصہ میں 

غسل مفید ہے

ماہ مئ

اس ماہ میں غذا میں سررکہ استعمال کریں تیل کی مالش اور عطر سونگھنا مفید ہے ورزش سے احتراز 

کریں

ماہ جون

اس ماہ میں زیادہ محنت سے گریز کریں چربی گوشت مسور کی دال سے پرہیز کریں سبزیاں تازہ 

پھل میوے مچھلی مرغابی کھایئں

ماہ جولائی

اس ماہ میں نہار منہ تھوڑا تھوڑا کر کے پانی پینا  لطیف اور ذود ہضم غذائیں کھانا اور پھولوں کا سونگھنا 

مفید ہے

ماہ اگست

اس ماہ میں جلاب لینا مفید ہے  کثرت سے گوشت یا حلوہ کھانا  بلا عذر غسل کرنا صحت کے لیے 

مضر ہے

ماہ ستمبر

رات کو پانی پینا صحت کے لیے مضر ہے ساگ پودینہ ادرک سے پرہیز کریں صبح کے وقت پانی پینا  

اور سیر اور ورزش مفید ہے

ماہ اکتوبر

چربی اور مصالحہ دار گوشت  اچار  چٹنی سے پرہیز چاہیے پانی کم پینا چاہیے ورزش مفید ہے

ماہ نومبر

رات کو پانی پینا صحت کے لیے مضر ہے غسل میں کمی چاہیے ساگ پودینہ ادرک سے پرہیز نہار 

منہ ایک گھونٹ پانی پینا مفید ہے

ماہ دسمبر

لطیف غذائیں  ثھاٹا گوشت نیم برشت انڈا مچھلی  کا شوربہ  مفید ہے  لہسن اور ہیاز کا استعمال کریں

تبصرے