رزق میں برکت اور قرض سے نجات کے لیے وظیفہ
رزق میں برکت اور قرض سے نجات کے لیے وظیفہ
اللہ تعالیٰ سے تعلق قائم کرنے اور اسے مضبوط کرنے کی ہر انسان کو ضرورت ہے، اگر نمازوں کی پابندی نہیں ہے تو پنج وقتہ نماز باجماعت کا اہتمام کیجیے، نمازوں کے بعد دعائیں بھی کیجیے اور استغفارکی کثرت کریں، نیز درج ذیل اعمال کا اہتمام کریں:
1۔ سورہ واقعہ اور سورہ طارق فجر اور مغرب کے بعد ایک ایک مرتبہ پڑھنےکا اہتمام کریں۔
2۔ فجر کی نماز کے بعد ستر مرتبہ پابندی سے یہ آیت پڑھا کریں، ان شاءاللہ رزق کی تنگی سے محفوظ رہیں گے:
اَللَّهُ لَطِيفٌ بِعِبَادِهِ يَرْزُقُ مَن يَشَاء وَهُوَ الْقَوِيُّ العَزِيزُ ( الشوری: ۱۹)
3۔۔ ہر نماز کے بعد سات مرتبہ اور چلتے پھرتے درج ذیل دعا کا اہتمام کریں:
"اَللّٰهُمَّ اكْفِنِيْ بِحَلاَلِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَ أَغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَنْ مَنْ سِوَاكَ".
نیز حسبِ توفیق صدقہ نکالنے کا معمول بنالیجیے، اگر پہلے سے معمول ہے تو اسے جاری رکھیے، اور بہتر یہ ہے کہ صدقہ یا تو دینی طلبہ پر خرچ کیجیے، یا اپنی ضرورت مند بہنوں پر,ان شاء اللہ اللہ رب العزت آپ کے مسائل حل فرمادیں گے
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں